3 فروری 2015 - 05:44
دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیابی

شام کی فوج نے دیرالزور کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے خبردی ہے شامی فوج اور سیکورٹی فورسز کے دستوں نے دیرالزور صوبے کے علاقوں جبل الثردہ اور الحویجہ صکر میں داعش کے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے- شامی فوج نے اسی طرح المریعیہ میں مزید کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے- شامی فوج کےدستوں نے المریعیہ میں داعش کے ٹھکانوں کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اس علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کر کے علاقے کے وسیع حصے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے- شامی حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ہتھیاروں سے لیس سترہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا گيا- بتایا جاتاہے ان گاڑیوں پر بھاری ہتھیار نصب تھے- شامی فوج نے اسی طرح لبنان کی سرحد کے قریب کفریابوس علاقے کے شمال میں معدر قصبے اوراس کے اطراف کی پہاڑیوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے- شامی فوج نے معدر قصبےکے اطراف میں مسلح افراد کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد الکتیہ اور الخزاع پہاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے- واضح رہے کہ اس سے قبل دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کا کفریابوس قصبے پر حملہ ناکام ہو گیا تھا۔

.......

/169